بھارتی بلے باز چیتشورا پوجارا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے چھ میچوں کیلئے گلوسٹر شائر میں شامل

جمعرات 20 فروری 2020 16:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشورا بوجارا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے چھ میچوں کیلئے گلوسٹر شائر میں شامل ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ بیٹنگ کی درجہ بندی کے مطابق 75 ٹیسٹ میچز میں 49.48 کی اوسط کے ساتھ وہ ساتویں نمبر پر ہیں۔ 2005ء میں اپنے عروج کے بعد گلوسٹر شائر پہلی بار اس سیزن میں ڈویژن ون میں کھیلے گی۔

چیتشورا پوجارا برطانیہ میں ڈربی شائر، یارکشائر اور ناٹنگھم شائر کیلئے کھیل چکے ہیں۔ جنوری 2019ء میں آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے بھارت کی جانب سے تین سنچریاں بنائیں اور سیریز کے پلیئر قرار پائے ۔ گلوسٹر شائر کے ہیڈ کوچ رچرڈ ڈاؤسن کا کہنا ہے کہ بلاشبہ چیتشورا بوجارا عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

32 سالہ چیتشورا پوجارا نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوسٹر شائر کلب کا حصہ بننا میرے لئے ایک بہت اچھا موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند برسوں میں برطانیہ آنے اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے تجربے سے خوب لطف اٹھایا تھا اور اب اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرئوں گا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 16:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :