عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کی جاری:راشد لطیف

برطانوی کمپنی نے گزشتہ ماہ موبائل ڈیٹا حکام کے سپرد کیا تھا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 فروری 2020 17:06

عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کی جاری:راشد لطیف
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20فروری 2020ء ) سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے بعد بورڈ دیگر کھلاڑیوں کی بھی چھان بین کررہا ہے۔

(جاری ہے)

51 سالہ راشد لطیف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دعوٰی کیا ہے کہ برطانوی کمپنی نے گزشتہ ماہ موبائل ڈیٹا حکام کے سپرد کیا تھا، چند کرکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کی تفتیش میں ناصر جمشید، یوسف انور اور محمد اعجاز نے اعتراف جرم کیا تھا، بورڈ ٹی ٹین اور ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کرنے والے دیگر کئی کھلاڑیوں کے بارے میں بھی چھان بین کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل عمر اکمل کو پی سی بی نے آج صبح معطل کردیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے متبادل کے طور پر آل راونڈرانور علی کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 17:06:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :