عمر اکمل کی جگہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

جمعرات 20 فروری 2020 17:30

عمر اکمل کی جگہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) آل رائونڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں، بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انور علی پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انور علی اب تک 32 پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 17:30:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :