ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ای 50 سعودی ریسلرز کو تربیت دے گا

جمعرات 20 فروری 2020 20:10

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ای 50 سعودی ریسلرز کو تربیت دے گا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے جون 2020ء میں چار روزہ مقابلے کرائے جائیں گے۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی زیرنگرانی ان مقابلوں کے بعد 50 ایسے نوجوانوں کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ مختلف معاہدوں کیلئے چنا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام کے تحت سعودی عرب کے نوجوان ریسلرز کو تربیت دے کر ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو نکھارنے کیلئے مزید ٹریننگ دی جائے گی۔

معاہدے کے بعد انہیں امریکہ میں قائم ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹریننگ سنٹر میں مکمل تربیت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ گذشتہ سال ڈبلیو ڈبلیو ای نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی مرتبہ خواتین ریسلرز کے مابین کراؤن جیول مقابلے کا انعقاد کیا بھی تھا
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 20:10:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :