امریکہ سے آیاسویا بین سے لدے ہرکو لیس جہاز کو پورٹ سے ہٹانے میں تاخیر

انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ برقرار ہے، کپتان نے بیلنس نہ ہونے پر جہاز لے جانے سے منع کردیا، جہازکواب کل پورٹ قاسم منتقل کیاجائیگا

جمعرات 20 فروری 2020 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) امریکہ سے آیاسویا بین سے لدے ہرکو لیس جہاز کو پورٹ سے ہٹانے میں تاخیر کے باعث انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ برقرار ہے، کپتان نے بیلنس نہ ہونے پر جہاز لے جانے سے منع کردیا، جہازکواب جمعہ کے روزپورٹ قاسم منتقل کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی کی فضاء کو زہرآلود کرنے والے سویا بین سے لدے ہرکولیس جہاز کو اب تک پورٹ سے ہٹایانہ جاسکا، ہرکولیس جہازکو پورٹ قاسم منتقل کرنے کی تیسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ، کپتان نے بیلنس نہ ہونے پر جہاز لے جانے سے منع کردیا۔

جہاز کی منتقلی کے لیے ٹگ بورڈ کے کپتان کی تیاری مکمل تھی لیکن ہرکولیس جہازکوبیلنس کرنیکاعمل مکمل نہیں ہوسکا ، جہازکواب جمعے کو پورٹ قاسم منتقل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے جہاز کو پہلے صبح گیارہ بجے منتقل کرنیکافیصلہ ہواتھا تاہم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سمندرمیں لہروں کومدنظررکھتے ہوئے جہاز کو پورٹ قاسم منتقل کردیا جائے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر آغا شہاب کا کہنا ہے کہ جہاز کی منتقلی مسئلے کا حل نہیں، سائنسی بنیادوں پر جامع تحقیقات کا آغاز کرکے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے، پچیس سال سے سویا بین شپمنٹس کی آمدکے پی ٹی پر ہوتی ہے، کبھی کوئی واقعہ نہیں سنا گیا، کے پی ٹی کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کے خلل سے معاشی سرگرمیوں پرانتہائی منفی اثرات پڑیں گے۔