پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدرکی جانب سے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ

جمعرات 20 فروری 2020 23:22

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور انعامی رقم تقسیم کی۔ انہوں نے کہا کہ آج چودھری ظہورالٰہی شہید کے خواب کو تعبیر مل گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیم اورآفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹیم میں کھلاڑی شامل کروانے والوں کے بہت فون آئے، مجھ پر بڑا دبائو تھا لیکن میں نے کسی کی سفارش نہیں سنی اور سختی سے ٹیم آفیشلز کو کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر شامل ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرٹ پر ٹیم منتخب ہوئی اور اس نے ہمیں ورلڈ کپ جیت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کو کبڈی سے بڑا لگائو تھا جب پاکستان کی پہلی کبڈی ٹیم کینیڈا گئی تو اس کا سارا خرچہ انہوں نے اپنی جیب سے برداشت کیا۔ چودھری شافع حسین نے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے تعاون کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 23:22:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :