پشاور، انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپئن شپ کا میلہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جیت لیا

جمعرات 20 فروری 2020 23:27

پشاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور سیمسنز گروپ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپئن شپ کا میلہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جیت لیا، جبکہ پیرالل جائونٹ سلالم میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے غیرملکی کھلاڑی نیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، چمپئن شپ میں ہالینڈ ، پاکستان اور افغانستان سے کھلاڑیوں نے شرکت کی، اختتامی تقریب کے موقع پرسوات سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے پلائننگ آفیسر ارباب حسنین ، اسسٹنٹ پلائننگ آفیسر افراسیاب خٹک ، اکائونٹ آفیسر الیاس خان ، مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گرو پ ثمرسبین، جنرل منیجر سیمسنز گروپ وارث شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، 9ہزار دو سو فٹ کی بلندی پر منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سنوبورڈنگ چمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے ، پیرالل جائونٹ سلالم کے مقابلے میں ہالینڈ کے نیل نے پہلی، پاکستانی کھلاڑیوں لیاقت اور عصمت نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، الپائن سکی اوور15 کیٹیگری مقابلوں میں ذاکر نے پہلی، فیض علی نے دوسری اور محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، الپائن سکی انڈر 10 اکیٹیگری مقابلے میں محمد عیسٰی نے پہلی، محمد نعمان نے دوسری اور رضا اللہ نے تیسری پوزیشن لی ، بچوں کے مقابلوں میں زبیدہ نے پہلی، حجرہ نے دوسری ، بہرام شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 23:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :