عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

جمعہ 21 فروری 2020 11:20

عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے، لہٰذا پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

(جاری ہے)


فی الحال تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 11:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :