انور علی ، عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

جمعہ 21 فروری 2020 11:32

انور علی ، عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) آلراوٴنڈر انور علی کو عمر اکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اوربازید خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


بطور متبادل کرکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انور علی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
انور علی اب تک 32 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 11:32:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :