پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چیمپئن شپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی

جمعہ 21 فروری 2020 14:28

پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چیمپئن شپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چیمپئن شپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خالد رحمانی نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک سے سینئر اور جونیئر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، بوائز انڈر-14 سنگلز،بوائز انڈر-12 سنگلز اور ڈبلز، اور 35 پلس ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 14:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :