بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا،

مہمان ٹیم دورہ کے دوران ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی

جمعہ 21 فروری 2020 15:39

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا،
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کل ہفتہ سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورہ کے دوران میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کریگی۔ مہمان ٹیم کے کپتان شان ولیمز اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے واحد ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہمیں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 15:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :