سابق بین الاقوامی کرکٹرز کی تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے عطیہ خون کی اپیل

جمعہ 21 فروری 2020 18:12

سابق بین الاقوامی کرکٹرز کی تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے عطیہ خون کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر سائمن ٹوفل، سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر کرٹلے امبروز،کمنٹریٹر بیری ولکسن نے یاسین آباد میں واقع عمیر ثنا فائونڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا،کرکٹرز نے ڈے کیئر سینٹر میں زیر علاج بچوں سے فردا فردا ملاقاتیں کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیی.اس موقع پر معروف اینکرز مدیحہ نقوی ،شفاعت علی ،عمیر ثنا فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری،سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب انصاری،ڈاکٹر سید راحت حسین اور دیگر بھی موجود تھی.بعد ازاں سائمن ٹوفل نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لئے خون کا عطیہ بھی دیا.قبل ازیں ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر ثاقب انصاری نے مہمانوں کو ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثنا فائونڈیشن کی جملہ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ عمیر ثنا فائونڈیشن گزشتہ پندرہ سال سے نہ صرف تھیلے سیمیا کے بچوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ ملک سے اس مرض کے خاتمے کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق کرکٹرز اور کمنٹریٹر کا کہنا تھا کہ تھیلیسمیا ایک موروثی مرض ہے ، جس کی روک تھام کے لئے نوجوان نسل کو آگے آکر نہ صرف یہ کہ کردار ادا کرنا پڑے گا بلکہ ان بچوں کی زندگیوں کو برقرار رکھنے کے لیے خون کا عطیہ بھی کرنا پڑے گا.انہوں نے کہا کہ کراچی آکر اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی،پاکستانیوں کو ایسے بچوں کے بارے میں سوچنا چاہییاوراس مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی چاہیی.انہوں نے پاکستانی شہریوں سے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کی بھی اپیل کی.
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 18:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :