آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس

جمعہ 21 فروری 2020 19:02

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران، آر پی او، سی پی او راولپنڈی، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی سکیورٹی اور میچز دیکھنے کیلئے لئے آنے والے شائقین کیلئے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، میچز دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کی گاڑیوں ے لئے پریڈ گرائونڈ میں پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ وہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے گرائونڈ میں پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کیلئے ایس ایس پی ٹریفک راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک جامع پلان ترتیب دیں گے جس شہریوں کی رہنمائی کیلئے سوشل میڈیا اور دیگر پلٹ فارمز پر بار بار نشر کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ادارے مل کر اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ پی ایس ایل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے اور اس دوران شائقین اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔اسلام آباد پولیس کے 2200 سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 19:02:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :