ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے

ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ناصر ملک ودیگر شامل ہیں کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے،ہر ملازم نے انتھک محنت کی جس سے ایونٹ کامیاب ہوا، ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 21 فروری 2020 21:03

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا کامیاب انعقاد سب کی شب وروز محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں ، کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے، ہم سب کو ملک کا وقار بلند کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد سے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، ہر افسر، ہر ملازم ،خاص طور پر چھوٹے ملازمین نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک محنت کی، جس کو بھی ڈیوٹی سونپی گئی اس نے محنت، لگن اور جذبے سے اس کو نبھایا ہے جس پر میں تمام ملازمین کو مبارکبادی دیتا ہوں جن کی محنت سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء مکمل ہوا ہے، یہ سب اچھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہمیں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے مزید محنت کرنا ہوگا ، محنت کے اس جذبے کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ سپورٹس کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو۔

سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہدنظامی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ناصر ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ رئیس الرحمان،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات ساجد حسین، سینئر کوچزحافظ طاہر محمود، محمد ساجد، ایڈمنسٹریٹر پنجاب سٹیڈیم اظہر محمود، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ، تحصیل سپورٹس آفیسرماڈل ٹائون آصف نعیم ورک،تحصیل سپورٹس آفیسرشالا مار ٹائون ندیم نعیم، انچارج پنجاب سوئمنگ کمپلیکس لاہور سید عامر شاہ، ایڈمنسٹریٹر ٹینس سٹیڈیم شفقت عظیم، انچارج ای لائبریری آصف بلال،پی آر او ٹو منسٹر یاساٹ عمیر حسن، پی ایس ٹو منسٹر یاساٹ ندیم سرور، پی آر او سپورٹس بورڈ پنجاب عبدالرئوف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایس بی پی ریاض احمد،بلال اکرم، کنسلٹنٹ ریونیو ایس بی پی اقبال شاہد،سکیورٹی آفیسر ایس بی پی کرنل (ر)شبیر، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر نصراللہ،سٹینو گرافر طاہر حمید، فوٹو گرافر پطرس، کمپیوٹر آپریٹرمیڈیا مسعود اختر، ، کمپیوٹر آپریٹر حسن شکیل،، جم کوچزعمر، شکیل کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔

سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کی ہدایت پر افسران اور ملازمین نے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انقعاد سے متعلق اپنے اپنے تجربات بیان کئے اور بتایا کہ کس کس مرحلے پر کیا کیا مشکلات پیش آئی تھیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ مستقبل میں میگا ایونٹس منعقد کریں گے جن میں ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 21:03:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :