پی ایس ایل 5 کا تیسرا ٹاکرا، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر غیر متوقع فیصلہ

شان مسعود کا قذافی اسٹیڈیم کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح، لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 فروری 2020 19:43

پی ایس ایل 5 کا تیسرا ٹاکرا، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر غیر متوقع فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری2020ء) پی ایس ایل 5 کا تیسرا ٹاکرا، ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر غیر متوقع فیصلہ، شان مسعود کا قذافی اسٹیڈیم کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح، لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے سلسلے میں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 5 کے تیسرے میچ کے سلسلے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اس لیے میچ کے ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کرس لِن آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/02/2020 - 19:43:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :