بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالئے

انجکیا راہانے 38 اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،کائل جیمسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعہ 21 فروری 2020 22:18

بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالئے
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹکے پہلے روز پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالئے، بارش کے باعث 55 اوورز کا کھیل ہوا،انجکیا راہانے 38 اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،کائل جیمسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جمعہ کو بیسن ریزرو ولنگٹن میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت کی طرف سے پرتھوی شا اور میانک اگروال نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا،بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت پہلے تین کھلاڑی 40 مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے،پرتھوی شا 16 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند کا شکار ہوگئے ، چیتشوار پوجارا 11 رنز بناکر کائل جیمسن کے گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان ویرات کوہلی بھارت کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو محض دو رنز بناکر کائل جیمسن کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میانک اگروال نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ 34رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کائل جیمسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ہنوما ویہاری بھارت کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر کائل جیمسن کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پہلے روز کے 55 اوورز مکمل ہوئے تھے کہ شدید بارش شروع ہوگئی جس کے بعد پھر دوبارہ میچ نہیں شروع ہوسکا اور اس طرح بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالئے،انجکیا راہانے 38 اور وکٹ کیپر ریشبھ پنت 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کائل جیمسن نے تین جبکہ ٹم سائوتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 22:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :