کبڈی ورلڈ کپ‘نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

کامیاب کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد سب کی شب وروز محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، دنیامیں پاکستان کا مثبت تاثر قائم ہوا، احسان بھٹہ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:01

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے جمعہ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسان بھٹہ نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا کامیاب انعقاد سب کی شب وروز محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں ، کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر قائم ہوا ہے، ہم سب کو ملک کا وقار بلند کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔

عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد سے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، ہر افسر، ہر ملازم ،خاص طور پر چھوٹے ملازمین نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک محنت کی، جس کو بھی ڈیوٹی سونپی گئی اس نے محنت، لگن اور جذبے سے اس کو نبھایا ہے جس پر میں تمام ملازمین کو مبارکبادی دیتا ہوں جن کی محنت سے کبڈی ورلڈ کپ 2020ء مکمل ہوا ہے، یہ سب اچھی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہمیں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے مزید محنت کرنا ہوگا ، محنت کے اس جذبے کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ سپورٹس کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس ، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہدنظامی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ناصر ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ رئیس الرحمان،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات ساجد حسین، سینئر کوچزحافظ طاہر محمود، محمد ساجد، ایڈمنسٹریٹر پنجاب سٹیڈیم اظہر محمود، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ، تحصیل سپورٹس آفیسرماڈل ٹائون آصف نعیم ورک،تحصیل سپورٹس آفیسرشالا مار ٹائون ندیم نعیم، انچارج پنجاب سوئمنگ کمپلیکس لاہور سید عامر شاہ، ایڈمنسٹریٹر ٹینس سٹیڈیم شفقت عظیم، انچارج ای لائبریری آصف بلال،پی آر او ٹو منسٹر یاساٹ عمیر حسن، پی ایس ٹو منسٹر یاساٹ ندیم سرور، پی آر او سپورٹس بورڈ پنجاب عبدالرئوف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایس بی پی ریاض احمد،بلال اکرم، کنسلٹنٹ ریونیو ایس بی پی اقبال شاہد،سکیورٹی آفیسر ایس بی پی کرنل (ر)شبیر، اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر نصراللہ،سٹینو گرافر طاہر حمید، فوٹو گرافر پطرس، کمپیوٹر آپریٹرمیڈیا مسعود اختر، ، کمپیوٹر آپریٹر حسن شکیل،، جم کوچزعمر، شکیل کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔

وقت اشاعت : 22/02/2020 - 00:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :