اننگ کا دھواں دار آغاز کسی کام نہیں آیا، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی

کرس لِن اور فخر زمان کے بہترین آغاز کے بعد دیگر تمام بلے بازوں نے مایوس کن کھیل پیش کیا، مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 فروری 2020 21:44

اننگ کا دھواں دار آغاز کسی کام نہیں آیا، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2020ء) اننگ کا دھواں دار آغاز کسی کام نہیں آیا، لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئی، کرس لِن اور فخر زمان کے بہترین آغاز کے بعد دیگر تمام بلے بازوں نے مایوس کن کھیل پیش کیا، مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے میچ کی پہلی اننگ کا اختتام ہو گیا ہے۔

لاہور قلندرز اپنے اوپننگ بلے بازوں کی دھواں دار بلے بازی کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 138 رنز بنا پائی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کرس لن 39 جبکہ کپتان سہیل اختر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر، معین علی اور محمد الیاس ، تمام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو لاہور قلندرز کی اننگ کے اختتام پر درست ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز، دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی ہیں، اسی باعث اس مرتبہ دونوں ٹیموں پر بہتر کارکردگی دکھانے کا زیادہ دباو ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 21:44:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :