غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

میں نے دنیا بھر میں کچھ لیگوں میں کھیلا ہے اور ہر ایک کی اپنی طاقت ہے، وہ سب بہت مختلف ہیں لیکن پی ایس ایل بہت ہی لطف اندوز اور مشکل ہے: برطانوی کھلاڑی لیام لیونگسٹون

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 21:49

غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 فروری 2020) : غیر ملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھیلنے آئے غیر ملکی کھیلاڑیوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور پاکستان سپر لیگ کو بہت زیادہ پسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

 اس حوالے سے پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے انگلیش کھلاڑی لیام لیونگسٹون کا کہنا ہے کہ میں نے دنیا بھر میں کچھ لیگوں میں کھیلا ہے اور ہر ایک کی اپنی طاقت ہے، وہ سب بہت مختلف ہیں لیکن پی ایس ایل بہت ہی لطف اندوز اور مشکل ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور یقینی طور پر ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔ 
وقت اشاعت : 21/02/2020 - 21:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :