پاکستان سپر لیگ ، لاہور میں ئقین کی تعداد مایوس کن رہی، سٹیڈیم کے زیادہ تر سٹینڈ خالی دکھائی دیئے

ہفتہ 22 فروری 2020 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں شائقین کی تعداد مایوس کن رہی، سٹیڈیم کے زیادہ تر سٹینڈ خالی دکھائی دیئے جبکہ ایک سے دو سٹینڈ جن کے شائقین کے پاس فری پاسز تھے۔

(جاری ہے)

لاہور کی میزبان ٹیم قلندرز کو سپورٹ کرنے والے شائقین کی تعداد بھی بہت کم تھی۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے والے آنے والے شائقین کی تعداد بمشکل چار سے پانچ ہزار تھی جبکہ قذافی سٹیڈیم تقریباً 25 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والا سٹیڈیم ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت فرنچائزر کے لیے بھی شائقین کی مایوس کن تعداد لمحہ فکریہ ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 00:08:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :