انور منصورکے ایک نوٹ پرحکومت فارغ ہوسکتی ہے

ٹی وی پر کی گئی باتیں انو منصور عدالت میں لکھ کر دے دیں تو عدالت چارج شیٹ جاری کردے گی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 11:28

انور منصورکے ایک نوٹ پرحکومت فارغ ہوسکتی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور ایک نوٹ لکھ کر دے دیں تو حکومت فارغ ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد مسعود نے کہا کہ انور منصور کے بطور ارٹارنی جنرل استعفیٰ دینے کے بعد وفاقی وزیر قانون نے ٹی وی پر آکر کہا کہ ہم نے استعفیٰ لیا۔ اور وزیراعظم کو اس حوالے سے وفاقی کابینہ میں بتایا ۔

شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم بہت بڑے وکیل ہیں بہت بڑے بڑے کیس لڑتے رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب انور منصور نے پہلے تو موقف اختیار کیا کہ بار کونسل کے مطالبے پر استعفیٰ دے ر ہا ہوں ، تاہم وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کے بعد انور منصور ٹی وی پر آئے اور کہا کہ جو کچھ بھی ہوا حکومت کی مرضی سے ہوا ، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر موجود تھا۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر یہی لفظ انور منصور ٹی وی پر بولنے کے بجائے عدالت میں لکھ کر دے دیں تو حکومت فارغ جائے گی جبکہ ان کیخلاف چارج شیٹ جاری ہو جائے گی۔
   انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیجا جس پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور کے مبینہ متنازع بیان پر درخواست دائر کی گئی ۔ جبکہ دوسری جانب وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور سے استعفیٰ مانگا تھا ، جس پر انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ فروغ نسیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل میں عدلیہ کی بہت عز ت و احترام ہے ۔حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے ایک بیان پر جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ انور منصور کا بیان حکومت کا موقف نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:28:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :