ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

صدر عارف علوی ملک میں کرکٹ بحالی کے لیے کردار ادا کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان کو میڈل سے نوازیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 فروری 2020 11:56

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری2020ء ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑا سول ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا گیا ہے- پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکائنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی 23 مارچ کو ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اہم کردار ادار کرنے پر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور ستارہ امتیاز سے نوازیں گے-
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹرافی کی ترقی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاءاللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017ء میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے-
 یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی نے 2017ء میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا-                                                                      
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 11:56:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :