خوشاب، 25 واں سالانہ آل پاکستان شہدائے پولیس ہاکی ٹورنامنٹ کل(23 فروری) سے شروع ہورہا ہے

ہفتہ 22 فروری 2020 13:49

خوشاب، 25 واں سالانہ آل پاکستان شہدائے پولیس ہاکی ٹورنامنٹ کل(23 فروری) سے شروع ہورہا ہے
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) 25 واں سالانہ آل پاکستان شہدائے پولیس ہاکی ٹورنامنٹ کل(23 فروری) سے شہدائے پولیس ہاکی سٹیڈیم جوہرآباد میں شروع ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عبدالجبار شاکر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ان پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی قربانیوں کی یاد تازہ رکھنے کے لیئے منعقد کیا جاتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت اور اسے سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان سٹیل ملز، کسٹم بنوں ایف ڈی اے، پنجاب پولیس، آرمی اور مختلف ڈٰی ایچ ایز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 13:49:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :