پاک فضائیہ کے سربراہ سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی ملاقات

پاکستان ایئرفورس باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،ایئر مارشل مجاہد انور خان

ہفتہ 22 فروری 2020 15:50

پاک فضائیہ کے سربراہ سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاکستان ایئرفورسباسکٹ بال سمیت صحت مدن سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے سرگودھین اسپرٹ پبلک اسکول کی تقریب میں ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ایئر کموڈور نیئر خواجہ بھی موجود تھے ۔ایئر مارشل مجاہد انو خان جو کہ خود باسکٹ بال کے بڑے پلیئر رہے ہیں اورپاکستان ایئرفورسسے باسکٹ بال کھیلتے رہے ہیں۔انہوںنے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو اپنی اورپاکستان ایئرفورسکی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلا یا اور کہاکہ پاکستان ایئرفورس چاہتی ہے کہ باسکٹ بال کھیل ملک کا مقبول ترین کھیل بنے۔

(جاری ہے)

ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ باسکٹ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے اور صحت مدن سرگرمیوں کو پروان چڑھا نے کے لئے منتظمین کو جو بھی مدد ضرورت ہوئے پاکستان ایئرفورسمہیا کرے گی اس موقع پر غلام محمد خان نے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو تفصیل کے ساتھ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر باسکٹ بال کی سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جسے انہوںنے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 15:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :