کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس کل غلام محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا

اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے خاندان کے اعزاز میں استقبالیہ اور گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ کے انتطامات پر غورکیا جائیگا

ہفتہ 22 فروری 2020 15:50

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس کل غلام محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس کل (اتوار) عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر زیر صدارت غلام محمد خان منعقد ہوگا، اجلاس میں قومی گرلز اینڈ بوائز چمپئن شپ 2020کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے خاندان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انتظامات پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل باسکٹ بال کھلاڑی مطاہر حسین کو عمرے کی ادائیگی پر استقبالیہ بھی دیا جائیگا ۔سیکریٹری KBBAطارق حسین نے تمام عہدیداروں اور اراکین سے وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 15:50:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :