25واں آل پاکستان شاھد شہید ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل کو ہرا کر فائنل جیت گیا

ہفتہ 22 فروری 2020 19:38

25واں آل پاکستان شاھد شہید ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل کو ہرا کر فائنل جیت گیا
شورکوٹ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) 25واں آل پاکستان شاھد شہید ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹوبہ ٹیکسنگھ پیر محل کو ہرا کر فائنل جیت گیا۔ 7 روزہ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پینلٹی اسٹروک پر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے لاہور کو ہرایا اور دوسرے سیمی فائنل میں پیر محل نے فیصل آباد کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

اولمپئن عمران رسول کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کا مقابلہ اولمپئن علیم رضا کلب پیر محل سے ہوا جس میں زبردست مقابلے کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے پیر محل کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کی ۔پاکستان کے معروف گول کیپر مظہر عباس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاکستان سٹیل مل کراچی، ملتان، بہاولپور، گوجرہ، ایبٹ آباد، پاکستان ائر فورس نے حصہ لیا۔

پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے معروف کھلاڑیوں مظہر عباس اور شفقت رسول نے حکومت اور ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ شورکوٹ چھاؤنی کے اس قدیم ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف لگائی جائے تاکہ ہاکی کا معیار علاقے میں مزید بڑھے ۔مہمان خصوصی معروف تاجر منیر سندھیلہ اور سابق ایم پی اے خالد غنی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 19:38:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :