سائمن ٹوفل ڈھابہ چائے کے شوقین نکلے

48 سالہ سابق امپائر سائمن ٹوفل نے خالص دیسی چائے بنا کر ساتھیوں سے بھی خوب داد وصول کی

ہفتہ 22 فروری 2020 22:10

سائمن ٹوفل ڈھابہ چائے کے شوقین نکلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) معروف آسٹریلوی امپائرسائمن ٹوفل چائے کے ڈھابے پہنچ گئے اور اپنے ہاتھ سے چائے بنا کر سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائمن ٹوفل نے کراچی میں خالص دیسی ڈھابہ انداز میں چائے بنا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔ 48 سالہ سابق امپائر سائمن ٹوفل نے خالص دیسی چائے بنا کر ساتھیوں سے بھی خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

سائمن ٹوفل کا شمار کرکٹ کے بہترین امپائروں میں ہوتا ہے اور وہ 2004ئ سے 2008ئ تک مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔سائمن ٹوفل مارچ2009ئ میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے وقت میزبان ٹیم کی ہی بس میں سوار تھے اور اب تقریباً 11 سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پاکستان آئے ہیں جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستانی دودھ پتی چائے کہ رسیا ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کی کورریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئے تھے، انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر مقامی بینڈ کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر ’دل دل پاکستان‘ کا نغمہ گنگنایا-
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 22:10:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :