پاکستان سپر لیگ کے دوسرے روز بھی شائقین کرکٹ کا جزبہ دیدنی تھا،میچ دیکھنے کیلئے شائقین بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچی

ہفتہ 22 فروری 2020 23:46

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ ایونٹ کے لاہور میں دوسرے روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچی۔ اس موقع پر شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا،میچ کے لئے سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ٹریفک کے لئے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر خوشی ہے، شائقین خضر حیات،عدنان،محمد حارث،عبداللہ ،کاشف ملک،عائشہ،صبا نواز،رمشاء،نذیر،نویداور خالد نے کہا کہ لیگ میں شائقین کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے لئے ماحول پر امن ہے، پوری دنیا میں اس لیگ کے ذریعہ مثبت امیج گیا ہے،شائقین میں اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا، شائقین اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 23:46:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :