تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، پی ایس ایل کی تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسین نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں 93 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند کروائی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 فروری 2020 23:16

تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، پی ایس ایل کی تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء) تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، پی ایس ایل کی تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسین نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں 93 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گیند کروائی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین گیند کروانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

یہ ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر محمد حسنین نے قائم کیا ہے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران محمد حسنین نے خوب تیز رفتاری سے گیند بازی کی۔ اس دوران ان کی جانب سے کروائی گئی سب سے تیز ترین گیند کی رفتار 93 میل فی گھنٹہ سے زائد رہی۔ اسپیڈ مشین پر محمد حسنین کی گیند کی رفتار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

یوں انہوں نے پی ایس ایل کے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ نوجوان محمد حسنین کو اکثر پاکستان کا نیا شعیب اختر بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں اس وقت پاکستان کا سب سے تیز ترین فاسٹ باولر قرار دیا جا رہا ہے۔ محمد حسنین بین الاقوامی کرکٹ میں بھی کچھ زیادہ اچھی کارکردگی دکھانے سے تاحال محروم ہیں، تاہم گزشتہ پی ایس ایل اور رواں برس کی پی ایس ایل میں اب تک انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی باعث انہیں رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا سب سے اہم ترین ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔
                                                   
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 23:16:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :