ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 26 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی

اتوار 23 فروری 2020 14:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 26 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جاری ہے، گرین شرٹس کو گروپ بی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم 26 فروری کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ویسٹ انڈیز ویمن اپنے پہلے گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 28 فروری کو انگلینڈ، تیسرا میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 14:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :