سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کا قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے لئے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اتوار 23 فروری 2020 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ کے لئے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیمیں چودہ چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی۔ گذشتہ روز سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الحق نے سندھ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مردوں کی ٹیم کا حمود الرحمن اور اریب حسین کو بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں علی شان، شاس غوری، عبدالباسط، علی رضا،غضنفر، محمد حسین، محمد خاور،محمد حمید، حامد خان، اویس ملک،کامل حیدر اور محمد ہنی شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیم کی قرت العین اور حنا رفیق کو بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں سنمبل زاہرہ، سکینہ شبیر، کریمہ بانو، حمنہ مدثر، معصومہ اعجاز، زارا طاہر، شیزین فاطمہ، مومل خورشید، یمنہ سلطانی، ماہین علیم،رومہ عباس اور سارہ خان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ منتخب ٹیمیں 27 فروری سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام شروع ہونے والی قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

اعجاز الحق نے سندھ کی مرد اور خواتین ٹیموں کو سپانسر کرنے پر سندھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن نے سندھ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کی درخواست کی تو انہوں نے ہمارے ساتھ ہروقت تعاون کیا۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 15:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :