پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 17 قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

اتوار 23 فروری 2020 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نی17 قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں 4 نئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جن میں سرگودھا کے گل شیر، اٹک کے احتشام الحق ، ڈی جی خان کے محمد صفدر اور ایبٹ آباد کے نعیم اللہ شامل ہیں۔اتوار کو پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ نی بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے 17کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری سے 30جون 2020ء تک ہوگا۔ جس کے تحت کیٹیگری اے میں 2، کیٹیگری بی میں2 جبکہ کیٹیگری سی میں13کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری میں اے میں بدرمنیر اور نثار علی ، کیٹیگری بی میں محسن خان اور انیس جاوید جبکہ کیٹیگری سی میں صفی اللہ ریاست خان ،ساجد نواز ، معین اسلم ، مطیع اللہ ، محمد اکرم ، نثاء اللہ، طاہر علی ، شاہزیب حیدر ، نعیم اللہ ، محمد صفدر ، احتشام الحق اور گل شیر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی دکھانے والی4 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 15ہزار روپے ماہانہ ، کیٹیگری بی کے کھلاڑیوں کو 12ہزار جبکہ کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 10ہزار روپے دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 15:45:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :