پشاور نے چوتھی خیبر زلمی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی

اتوار 23 فروری 2020 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پشاور نے چوتھی خیبر زلمی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی۔ فائنل میں پشاور نے اٹک کو124رنز سے شکست دی۔ حیاب آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 222رنز بنائے،محسن خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104رنز کی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد آصف نے 34رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جواب میں اٹک کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 12.5اوورز میں 98رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پشاور کے محسن خان کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ کے اختتام پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ نصرت جبین ، بینک آف خیبر پختونخوا کے حسن طارق اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ بی ون میں اٹک کے محمد سہیل ، بی ٹو میں پشاور کے ہارون خان جبکہ بی تھری میں پشاور کے نعیم اللہ کو سیریز کے بہتر کھلاڑی قرار پائے جبکہ اسی طرح بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز پشاور کے محمد وسیم کے نام رہا۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 15:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :