مصباح الحق ، شاہد آفریدی، منرو کی کینسر میں مبتلا بچے سے ملاقات

بچے کو ٹیم شرٹس کا تحفہ دیا ، بچے نے اسٹار کرکٹرز کو اپنے ساتھ پا کربہت خوش دکھائی دے رہا تھا

اتوار 23 فروری 2020 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں گزشتہ روز بچوں کے کینسر کے مرض سے آگاہی کا دن منایا گیا، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، شاہد آفریدی اورغیرملکی کھلاڑی کولن منرو نے کینسر میں مبتلا ایک بچے کو ٹیم شرٹس کاتحفہ دیا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق، بوم بوم شاہد آفریدی اورغیر ملکی کھلاڑی کولن منرو کی لاہور میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچے شہزر ریحان سے ملاقات ہوئی۔اسٹار کرکٹرز نے بچے سے محبتوں کا اظہار کیا اور اسے ٹیم شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔شہزر ریحان اسٹار کرکٹرز کو اپنے ساتھ پا کربہت خوش دکھائی دے رہا تھا۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 17:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :