ملتان سلطانز لاہور سے ملتان پہنچ گئے، 26فروری کو پشاورزلمی سے مقابلہ ہوگا

اتوار 23 فروری 2020 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں 26 فروری کو میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور سے اپنے ہوم ٹائون ملتان پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی ٹیم کو گزشتہ روز لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست دی تھی، جس کے بعد پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ کھیلنے کیلئے ٹیم ملتان پہنچی ہے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے راولپنڈی میں 8 جبکہ ملتان میں 3 میچز شیڈول ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 17:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :