خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز،انٹر تحصیل رسہ کشی فائنل پشاور نے ٹرافی اپنے نام کرلی

اتوار 23 فروری 2020 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ میں جاری انٹر تحصیل مقابلوں میں رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،فائنل میں پشاور سٹی نے چمکنی تحصیل کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انورکمال برکی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ٹیکنیکل آفیشل میں محمد یوسف ،اعجاز محمد ، عزیر محمد ،ارشاد علی سمیت اہم شخصیات موجود تھیں ، میچ کو تاج محمد خان نے سپر وائز کیا،قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ انٹر تحصیل رسہ کشی مقابلوں کے پہلی سیمی فائنل میں پشتخرہ نے چمکنی کو تین صفر سے شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل میں پشاور سٹی نے متنی کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں پشاور سٹی نے چمکنی کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 17:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :