آل پاکستان عمران محب خان میموریل جونیئر سکواش چمپئن شپ عبدالله نواز نے جیت لی

اتوار 23 فروری 2020 17:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) آل پاکستان عمران محب خان میموریل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف کے عبدالله نواز نے جیت لی فائنل عبدالله نواز نے پی اے ایف ہی کے سخی الله ترین کو تین دو سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی عبیدالرحمان منیجر پشاور ایئر پورٹ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، سابق ورلڈ نمبر ٹو محب الله خان ، اطلس خان ، ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل ، وزیر محمد ، شیر بہادر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہ آل پاکستان عمران محب خان میموریل جونیئر سکواش چیمپئن کا فائنل گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کے عبدالله نواز اور سخی الله ترین کے مابین کھیلاگیا جس میں عبدالله نواز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دو سے کامیابی حاصل کی سکو ر8/11,11/4,11/7,13/15,11/6 رہا ، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرمرحوم عمران محب کے صاحبزادے ریان محب کو خصوصی شیلڈ دی گئی ۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 17:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :