علی ظفر کا پی ایس ایل کے لیے نیا گانا بنانے کا اشارہ

معروف گلوکار نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ’بھائی آرہا ہے،تیار ہو؟‘

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 فروری 2020 18:51

علی ظفر کا پی ایس ایل کے لیے نیا گانا بنانے کا اشارہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2020ء ) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے مکمل طور پر ملکی میدانوں میں ہونے کی خوشی میں نیاترانہ بنانے کا اشارہ دے دیا ہے- علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں کو میوزک سٹوڈیو کا دورہ کروایا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بھائی آرہا ہے،تیار ہو؟‘-
واضح رہے کہ اس سے قبل علی ظفر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی عوام مشترکہ طور پر یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطیوں کا غصہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ’تیار ہیں‘ گانے والے علی عظمت نے علی ظفرپر نکالا تھا جس کا جواب انتہائی مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا۔

(جاری ہے)

ترانے کی جنگ میں علی عظمت اور علی ظفر دونوں ہی آمنے سامنے ہیں، تاہم گزشتہ روز ایک شو میں علی ظفر نے علی عظمت کے بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا، میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں ۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 23/02/2020 - 18:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :