آئی سی سی نے عمان کے کھلاڑی پر 7 سال کی پابندی لگادی

یوسف عبدالرحیم ال بلوشی نے اینٹی کرپشن کے 4 قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 24 فروری 2020 11:24

آئی سی سی نے عمان کے کھلاڑی پر 7 سال کی پابندی لگادی
دوبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24فروری2020ء)   انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عمان کے کرکٹر یوسف عبدالرحیم ال بلوشی کو اینٹی کرپشن کے 4 چارجز کا اعترا ف کرنے کے بعد پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے اینٹی کرپشن کے 4 قوانین کو توڑا ہے جس کی بنا پر آئی سی سی نے عمان کے کرکٹر پر 7 سال کے لئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹر نے آرٹیکل نمبر 2.1.1 ، 2.1.4، 2.4.4 ، 2.4.7 کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد ان پر ثابت ہوتا ہے کہ کرکٹر نے ورلڈٹی 20 کوالیفائر کے ایک میچ میں ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ تمام الزامات ثابت ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوسف عبدالرحیم ال بلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد انہیں اس وقفے میں ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔کچھ دن قبل پاکستا نی کرکٹر عمر اکمل کو بھی اینٹی کرپشن کیس میں پاکستان سپر لیگ میں شمولیت اختیار کرنے سے روک دیا گیا تھا جبکہ ان پر بھی کرپشن کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا تھا، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے تھے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ اب ایک ہی ہفتے میں ایک اور ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں عمان کے کرکٹر کو یوسف عبدالرحیم ال بلوشی کو اینٹی کرپشن کے 4 چارجز کا اعترا ف کرنے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد کرکٹر کو 7 سال تک ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 11:24:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :