قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 27 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 24 فروری 2020 13:03

قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 27 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 27 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمز سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 26 فروری کو شام چھ بجے ہوگا جس میں نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل یکم مارچ کو اور بین الصوبائی نیٹ چیمپئن شپ 2 مارچ کو کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 13:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :