سری لنکا اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 24 فروری 2020 13:24

سری لنکا اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا
ہمبنٹوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سری لنکا اور ویسٹ اندیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں بدھ کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔

مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔

سری لنکا کے خلاف دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فیبین ایلن، سنیل امبریس، ڈیرن براوو، روسٹن چیسی، شیلڈن کوٹریل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کیمو پاؤل، نیکولس پوران، رومین پائول، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 13:24:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :