معین علی نے اذان کی آواز سن کر کھیلنا بند کر دیا

ملتان سلطانز کے آل رائونڈر نے جماعت کی امامت کی اور دوبارہ پریکٹس کا آغاز کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 فروری 2020 14:17

معین علی نے اذان کی آواز سن کر کھیلنا بند کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2020ء ) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے ٹریننگ سیشن کے دوران آل رائونڈرمعین علی نے اذان کی آواز سن کر کھیلنا بند کر دیا ور ایک طرف جا کر کھڑے ہو گئے۔پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا جادو کرکٹ شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔

شائقین کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کرکٹرز کی جانب سے بھی خوب محنت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ جاری تھا کہ ایسے میں ٹریننگ کے دوران اذان کی آواز سنائی دی جس پر باقی کھلاڑیوں نے تو کھیل جاری رکھا مگر معین علی اذان سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے۔معین علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معین علی اذان کی آواز سنتے ہی ایک طرف کھڑے ہو گئے اور اذان ختم ہونے کے بعد انہوں نے گراونڈ کے ہی ایک جانب مغرب کی نماز کی امامت کی جس میں مشتاق احمد بھی شریک ہوئے اور دوبارہ کھیل کی جانب لوٹ کر اپنی پریکٹس کا آغاز کیا۔                                              
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 14:17:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :