ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا نام غلط لے گئے

امریکی صدر اپنے خطاب کے دوران سچن ٹنڈولکر کو’’سوچن ․ٹنڈولکر‘‘ اور ویرات کوہلی کو ’’ویروت کولی‘‘ کہ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 فروری 2020 14:39

ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا نام غلط لے گئے
احمد آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2020ء ) بھارت کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نام غلط لے گئے- تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔

مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے جہاں اپنے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر کو’’سوچن ․ٹنڈولکر‘‘ اور ویرات کوہلی کو ’’ویروت کوہلی‘‘ کہ دیا-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد سے قبل آگرہ میں کئی دنوں سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، انسان تو انسان وہاں جانوروں سے بھی حفاظت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کیوں کہ تاج محل کے آس پاس اکثر بندر سیاحوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بندروں کو وہاں سے بھگانے کے لیے آگرہ میں لنگوروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے اس کے لیے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے مدد لی ہے۔ تاہم کسی بھی عہدیدار نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی کہ لنگوروں کو کہاں تعینات کیا گیا ہے اور وہ کیسے کام کریں گے۔تاج محل کے آس پاس چوپایوں اور کتوں کی بھی کثرت ہے۔ انھیں وہاں سے ہٹانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے لیکن فی الحال اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔

ایک افسر نے یہ کہتے ہوئے راحت کا سانس لیا کہ نہ تو کوئی مویشی تاج کی طرف آیا اور نہ ہی کوئی کتا ادھر بھٹکا ہے۔ صدر ٹرمپ کے آگرے کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے جہاں راستوں کو پھولوں کے گملوں سے سجایا گیا ہے وہیں دریائے جمنا میں کئی دریائوں کا پانی موڑا گیا ہے تاکہ تاج سے دریا کا دلکش منظر نظر آئے، پانی صاف نظر آئے اور بدبو نہ ہو۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 14:39:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :