پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت چمپئن شپ کے لئے کے بی بی اے کے ٹرائلز کا اعلان

پیر 24 فروری 2020 16:53

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت چمپئن شپ کے لئے کے بی بی اے کے ٹرائلز کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدرکے بی بی اے غلام محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت قومی Bگریڈ باسکٹ بال بوائز چمپئن شپ اور قومی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپکے ٹرائلز اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل دی گئی گرلز اینڈ بوائز ٹرائلز کمیٹی کے سیکریٹری طارق حسین کو نامزد کیا گیا جبکہ گرلز سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین زاہد ملک اور اراکین زعیمہ خاتون اور ظفر اقبال ہونگے جبکہ بوائز سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد یعقوب اور اراکین فواد علی خان اور اشرف یحییٰ ہونگے ۔

قومی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ گرلز ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز مورخہ 5مارچ 2020؁ء کو 4بجے شام جبکہ بوائز ٹیم کی سلیکشن مورخہ 3تا 10مارچ منعقدہ انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے انتخاب اور بوائز کے فائنل ٹرائلز 12مارچ کو عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہی منعقد ہونگے اجلاس میں 3مارچ سے شروع ہونے والے انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدر KBBAحاجی غلا محمد خان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ قومی چمپئن شپ گرلز اینڈ بوائز کے لئے کراچی کی ٹیم کا انتخاب مکمل نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائیگا انہوںنے اُمید طاہر کی کہ انشا اللہ قومی چمپئن شپ میں کراچی کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 16:53:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :