سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکھر میں گھوٹکی اور سکھر کے درمیان کبڈی چیمپئن شپ منعقد

پیر 24 فروری 2020 17:33

سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکھر میں گھوٹکی اور سکھر کے درمیان کبڈی چیمپئن شپ منعقد
سکھر۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکھر میں ڈسٹرکٹ گھوٹکی اور ڈسٹرکٹ سکھر کے درمیان کبڈی چیمپئن شپ منعقد ہوئی، چیمپئن شپ کے فائنل نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ سکھر نے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کو 55 کے مقابلے میں82 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرلیا ،مقابلے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں سے داد وصول کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی یوسی 20کے چیئرمین سرفراز احمد ماکا تھے، اس موقع پر سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاکم علی ماکا، زاہد سعید، عمران راجپوت، عبدالکریم راجپوت، ظہیر احمد سمیت دیگر مہمانان گرامی موجود تھے۔ سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاکم علی ماکا نے مہمان خصوصی کو خصوصی یادگاری شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی اورانعامات تقسیم کیے، جبکہ وزیر علی، غلام عباس اور رانا حیدر کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خصوصی ٹرافیاں دی گئیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 17:33:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :