حکومتی سرپرستی کی بدولت مارشل آرٹ گیمز میں پاکستان دنیا بھر میں اپنا مقام مزید بلند کر سکتا ہے، آئندہ سال چھٹی ورلڈ گوجوریو کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کروں گا ،

پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے مارشل آرٹ کے کھلاڑی عدنان اسلم کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 24 فروری 2020 18:35

حکومتی سرپرستی کی بدولت مارشل آرٹ گیمز میں پاکستان دنیا بھر میں اپنا مقام مزید بلند کر سکتا ہے، آئندہ سال چھٹی ورلڈ گوجوریو کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کروں گا ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) مارشل آرٹ گیمز میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے عدنان اسلم نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی کی بدولت مارشل آرٹ گیمز میں پاکستان دنیا بھر میں اپنا مقام مزید بلند کر سکتا ہے، آئندہ سال چھٹی ورلڈ گوجوریو کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کروں گا اور پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھٹی ایشیئن گیمز جو جکارتہ میں 2018ء میں منعقد ہوئے، مارشل آرٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا جبکہ ستمبر 2019ء میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ان گیمز میں ماسٹر کیٹیگری فائٹ میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ورلڈ لیول کے ریفری اینڈ جج امتحان کو عمدہ کارکردگی کے ساتھ پاس کر کے ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے جج بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

عدنان اسلم نے کہا کہ وہ رواں برس ستمبر میں نیپال میں منعقد ہونے والی ساتویں ایشیئن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹ میں خواتین بھی بھرپور جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں، حکومت کو ان کی سرپرسی کرنے کی ضرورت ہے۔ عدنان اسلم نے کہا کہ مارشل آرٹ جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں اور حاضر دماغی کے اظہار کا ذریعہ ہے جسے دنیا بھر میں بڑی دلچسپی سے دیکھا اور مانا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے ادارے کے سربراہ نوید بٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو سپانسر کیا اور ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال چھٹی ورلڈ گوجوریو کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوبارہ نمائندگی کریں گے اور پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 18:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :