راولپنڈی میں ہونیوالے پشاور زلمی کے پانچ میچز کیلئے پشاور سے راولپنڈی خصوصی زلمی فینز بس چلے گی

پشاور کے صحافیوں کو بھی خصوصی زلمی بس میں میچ کوریج کے لیے راولپنڈی لایا جائیگا…اگلے سال انشاللہ پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جاوید آفریدی

پیر 24 فروری 2020 21:18

راولپنڈی میں ہونیوالے پشاور زلمی کے پانچ میچز کیلئے پشاور سے راولپنڈی خصوصی زلمی فینز بس چلے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پشاور زلمی کا اپنے فینز کے لیے بڑا اعلان ، زلمی کے بقیہ تمام میچز کے لیے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے بڑی اسکرین اور راولپنڈی میں ہونیوالے پشاور زلمی کے پانچ میچز کے لیے پشاور سے راولپنڈی خصوصی زلمی فینز بس چلے گی،پشاور کے صحافیوں کو بھی خصوصی زلمی بس میں میچ کوریج کے لیے راولپنڈی لایا جائیگا۔

تفصیلات کیمطابق پشاور زلمی کے آئندہ تمام میچز کے لیے پشاور کے کرنل شیر خان (آرمی اسٹیڈیم) میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی اور فیملیز میچ کے ساتھ فوڈ اسٹالز سے بھی لطف اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں ہونیوالے پانچ زلمی میچز کے لیے پشاور سے راولپنڈی اور میچ کے فوری بعد راولپنڈی سے پشاور بس سروس چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

میچ ٹکٹ ہولڈرز ایک ساتھ ڈائیوو کی اسپیشل زلمی فینز بس میں ٹکٹ خرید کر سفر کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ پشاور کے وہ صحافی جنہیں پی سی بی نے میڈیا ایکریڈیشن جاری کی ہیں وہ زلمی فینز بس میں پشاور زلمی کے مہمان کے طور پر میچ کوریج پر جاسکیں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ زلمی فینز کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت پشاور زلمی پی ایس ایل کا سب بڑا برانڈ ہے۔ ان فینز کے لیے پشاور میں بڑی اسکرین اور زلمی بس سروس شروع کرنے کا مقصد یہی یے کہ زلمی فینز مل کر میچز سے لطف اٹھائیں۔انشاللہ اگلے سال پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گی اور انشاللہ پورے خیبر پختونخواہ اور پشاور میں کرکٹ کے جشن کا سماں ہوگا۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 21:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :