پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چیمپئن شپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی

پیر 24 فروری 2020 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) پانچویں میکڈونلڈ ٹینس چیمپئن شپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر خالد رحمانی نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک سے سینئر اور جونیئر مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر-18 سنگلز اور ڈبلز، بوائز انڈر-14 سنگلز، بوائز انڈر-12 سنگلز اور ڈبلز، اور 35 پلس ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 22:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :