جونٹی رھوڈز کی خواتین کرکٹرز کو فیلڈنگ کی ٹپس

پیر 24 فروری 2020 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ماضی کے عظیم کرکٹر اور بہترین فیلڈر جونٹی رھوڈز نے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے گر سیکھائے۔ جونٹی رھوڈز کی زیرنگرانی یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقدہ فیلڈنگ سیشن میں 9خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کائنات امتیاز، جویریہ روف، یسرا عامر، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، نجیہ علوی، عریجہ حسیب، معصومہ جعفری اور سوہانا طارق نے شرکت کی۔سابق کرکٹر کی زیرنگرانی فیلڈنگ سیشن کا اہتمام پاکستان ویمنز کرکٹ نے کیا تھا۔ فیلڈنگ سیشن کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 22:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :