ایران میں کرونا وائرس کے باعث بلوچستان کک باکسنگ کے 10کھلاڑی آزر بئیجا ن میں پھنس گئے

کھلاڑیوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے بھی ختم ہوگئے،حکومت بلوچستان سے مدد کا مطالبہ

پیر 24 فروری 2020 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) ایران میں کرونا وائرس کے باعث بلوچستان کک باکسنگ کے 10کھلاڑی آزر بئیجا ن میں پھنس گئے کھلاڑیوں نے براستہ ایران سے کوئٹہ آنا تھا کھلاڑیوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے بھی ختم ہوگئے کھلاڑیوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں یہاں سے نکالنے کا بندوبست کریں کھلاڑی عبدالوحیداچکزئی نے بتا یا کہ بلوچستان کے انٹر نیشنل کھلاڑی کک باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ سے واپسی کے بعد آزربئیجان میں پھنس گئے کھلاڑی ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں ملک کیلئے 3 گولڈ میڈل،4سلور اور وینر بیلٹ جیتے تھے کھلاڑیوں نے آزربئیجان سے بائی روڈ ایران کے راستے کوئٹہ آنا تھا تاہم پاک ایران بارڈر بند ہونے سے کھلاڑی آزربئیجان کے باکو سٹی میں محصور ہوگئے کھلاڑی عبدالوحیداچکزئی نے بتا یا کہ پاک ایران بارڈر کرونا وائرس کے باعث بند ہونے سے ہم محصورہوکر رہ گئے کھلاڑیوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے بھی ختم ہوگئے حکومت بلوچستان ہمیں یہاں سے نکالنے کا بندوبست کریں تاکہ ہم باعزت اپنے گھروں کو پہنچیں ۔

وقت اشاعت : 24/02/2020 - 23:02:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :